وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی ملاقات،پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

1756

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور18اکتوبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریف کیا۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب میں جاری پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں میگاپراجیکٹس کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو سہولت ملتی ہے۔ ترقیاتی پروگرام کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔پنجاب مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن پالیسی کا مسودہ تیار ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے اس موقع پر کہا کہ  ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مربوط میکانزم تیار کیا ہے۔
٭٭٭٭