وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

1900

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور3نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔