وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا 49 واں اجلاس کل4نومبر کو طلب کر لیا، 45 نکاتی ایجنڈا جاری

1902

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور3نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس کل 4 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے 49 ویں اجلاس میں 45 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔