وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال

1903

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے:عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا، اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں:شیخ رشیداحمد
لاہور3نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے۔پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے تا ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔ پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا۔پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔