وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا،کم وسیلہ خاندانوں کو فائدہ ہوگا،میاں اسلم اقبال 120ارب کے تاریخ ساز ریلیف پیکیج سے غریب گھرانوں کی مشکلات کم ہونگی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جارہا ہے،

3264

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور 4 نومبر:……صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا ہے۔120ارب کے ریلیف پیکیج سے کم وسیلہ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔اس تاریخ ساز ریلیف پیکیج سے مہنگائی سے پریشان غریب گھرانوں کی مشکلات کم ہونگی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث پوری دنیا کو مہنگائی کے مسئلے کا سامنا ہے اور اس مشکل معاشی حالات میں اس سے بہتر ریلیف پیکیج نہیں دیا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی چین کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جارہا ہے۔ صوبے بھر میں قائم سہولت و ماڈل بازار مہنگائی کا توڑ ثابت ہورہے ہیں۔روزانہ ہزاروں افراد ان بازاروں سے معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر خرید رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چینی 90روپے فی کلو جبکہ 20کلوآٹے کے تھیلے کی 1100روپے میں فروخت یقینی بنائی جارہی ہے۔ان اقدامات سے عام آدمی کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے۔