وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اٹک میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

1921

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور 5 نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج اٹک میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزرا،ڈاکٹر یاسمین راشد، سید یاور عباس بخاری، ملک محمد انور،ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر، چیئرمین ضلع کونسل ایمان طاہر، ٹکٹ ہولڈرز ملک خرم علی خان، اکبر خان تنولی اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قاضی احمد اکبر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور قاضی خالد محمود مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے۔اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندے اور تحریک انصاف کے عہدیداران میرے دست و بازو ہیں اور ان کی ان کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اپوزیشن عناصر ترقی مخالف ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔تنقید کرنے والے پیچھے رہ گئے ہیں اور نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔