صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

3279

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


 لاہور 05نومبر:…… پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 9 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر6 ارب74کروڑ95 لاکھ71 ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے قیام (پی سی II) کیلئے 1کروڑ 70 لاکھ روپے، تعلیم سب کیلئے منصوبہ (فیز II) کیلئے 82 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار روپے، ضلع بہاولنگرکی تحصیل احمد پور شرقیہ میں فردوس سینما پھاٹک کے مقام پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کچی موڑ اور فلائی اوور تک میٹلڈ روڈ کی کارپٹنگ اور کشادگی کیلئے 95کروڑ روپے، بھکر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 79 کروڑ 99 لاکھ 96 ہزار روپے، فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں واقع گورنمنٹ جنرل ہسپتال کو 50 بستروں سے 250 بستروں پر اپ گریڈیشن کیلئے 89 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے، پی اینڈ ڈی بورڈ کی تکنیکی صلاحیت کو بڑھانے، ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، کوویڈ کے بعد پائیدار ترقی کیلئے ہم آہنگی، نگرانی اور بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے 65 کروڑ روپے، گجرات میں نیو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے 1 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ روپے، احمد کداں کے قریب منچن آباد فلڈ بنک کے RD:206-224کے درمیان آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے اور آبادی کے تحفظ کیلئے1ارب 24 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار روپے اور بہاولپور کے منتخب آبپاشی زون کے علاقوں میں نکاسی آب کی اسکیموں کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کے جائزہ (پی سی II) کیلئے 4کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔