صوبائی وزیر خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ

3340

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

 


لاہور10نومبر:……صوبائی وزیر خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے تقریب کا انعقاد محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم پنجاب اور جائیکا کے زیر اہتمام کیاگیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے رسمی سکولوں میں 6سالوں میں کروائی جانے والی پرائمری محکمہ خواندگی اب صرف ڈھائی سال میں کروائے گا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد سکول نہ جانے والے بڑی عمر کے بچوں کو سکولوں میں لاکر انہیں کم وقت میں پرائمری کورس مکمل کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسیلیرٹڈ پروگرام کو خاص طور پر ان نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کسی وجہ سے حصول علم سے محروم رہ گئے تھے اوراب عمر میں بڑے ہونے کی وجہ سے کسی سکول میں داخلہ نہیں لے پاتے۔یہ پروگرام یکساں نصاب تعلیم کے تحت نہایت جامع اور مکمل پیٹرن پر مرتب کیا گیا ہے تاکہ ایسے بچے کم وقت میں پرائمری کرسکیں۔وزیر لٹریسی نے کہا کہ موجودہ ایکسیلیریٹڈ نصاب میں اکیسیویں صدی کی مہارتوں،تعلیمی سرگرمی پرمبنی تدریس،فعال شہریت،رواداری،امن اور ہم آہنگی جیسی مہارتوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسیلیر یٹڈ نصاب کے مطابق نئی درسی کتب،تربیتی نظام،امتحانی اور سرٹیفیکیشن کے نظام وضع کیے جائیں گے۔
سیکرٹری خواندگی وغیررسمی بنیادی تعلیم سمیرا صمدنے کہا کہ اس پروگرام کو میگا سکیل پر چلایا جائے گاتاکہ تیزی سے شرح خواندگی میں اضافہ کیا جاسکے۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی بشیراحمد زاہد گورایہ، ڈائریکٹر پروگرام لٹریسی تنویر احمد،جائیکاکے چیف ایڈوائزر چی ہو اوہاشی،ڈپٹی چیف ایڈوائزرعابد گل،یونیسف نمائندہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔