پنجاب کے 20 سٹارٹ اپ دبئی ایکسپو میں شرکت کرینگے‘ سٹارٹ اپس کے انتخاب اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل پی آئی ٹی بی نے وضع کیا‘راجہ یاسر ہمایوں

3342

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

 

سولہ نومبر سے 28 نومبر تک دبئی ایکسپو میں صوبے کے 20  سٹارٹ اپس  پنجاب کی نمائندگی کریں گے‘ سٹارٹ اپس کے انتخاب اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کیلئے سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل پی آئی ٹی بی نے  وضع کیا۔  یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف بھی شریک ہوئے۔ راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد دبئی میں سٹارٹ اپس  پنجاب پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں پورٹل پر وصول کی گئیں۔311 میں سے 20 سٹارٹ اپس کو شرکت کیلئے منتخب کیا گیا۔راجہ یاسر  نیکہا  کہ پی آئی ٹی بی ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایکسپو میں شرکت کا مقصد سٹارٹ اپس اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔سٹارٹ اپس کھیلوں کے فروغ‘ صحت‘ تعلیم‘ ای کامرس‘ ایگریکلچر‘سیاحت و دیگر شعبوں میں جدت لانے کیلئے نئے آئیڈیا متعارف کروا رہے ہیں۔ راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کریں گے۔ سٹارٹ اپس کی ترویج کیلئے دبئی کی تنظیموں کے ساتھ معاہدے بھی کیے جائیں گے۔ منتخب کردہ سٹارٹ اپس میں کرک فلیکس Mobokey, Vceela, Poutla Inc, Boltay Haroof, Mytm, Gharpar, Baby Planet, InstaCare, Nearpeer, WRAP, Dastgyr Technologies, Adlytic AI, TheEPO.com, SocialBu, Deutics Global, EyeAutomate, Aabshar, EMTEN  شامل ہیں۔
٭٭٭٭