میڈیکل سٹورزپربخار کی میڈیسن کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے:عثمان بزدار

1953

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  میڈیکل سٹورزپربخار کی میڈیسن کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بخار کی میڈیسن کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔متعلقہ حکام میڈیسن کمپنیوں اور سٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔میڈیسن کی طلب و رسد کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بخار کی میڈیسن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔میڈیسن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے گا۔وزیراعلیٰ کوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ٹیلی فون پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن دستیاب ہے۔بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے پراپیگنڈا کیا۔بخار کی دوائی کی کوئی قلت نہیں۔
٭٭٭٭