وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام

1997

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ کثیرالجہتی عوامل کے باعث بدقسمتی سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے اور آج معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ عدم برداشت کے باعث انتہاپسندی کا رجحان بڑھتا ہے۔ انتہاپسندی کے سدباب کیلئے برداشت اور رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔ برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دے کر معاشرے کا بگاڑ درست کیا جا سکتا ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں