وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کسان اتحادکے سربراہ خالد کھوکھر کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بات چیت

1999

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلی آفس میں کسان اتحادکے سربراہ خالد کھوکھر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے- پنجاب میں گنے کی کم از کم قیمت 225 روپے من مقرر کی ہے -گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو پکی رسیدیں دینے کا پابند کیا گیا ہے - رحیم یار خان، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں پانی چوری کے واقعات پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی - پنجاب حکومت رواں برس ڈی اے پی پر 11 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے - کاشتکارو ں کے لئے کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے -انہو ں نے کہا کہ  مظفر گڑھ میں فش فارمنگ کے لئے رقبے کے استعمال کے حوالے سے پالیسی وضع کر کے کابینہ میں پیش کی جائے گی اور اس ضمن میں کاشتکاروں کے تحفظات کا ازالہ کریں گے -اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کسان کی محنت سے فصلوں کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔حکومت کے کسان دوست اقدامات سے کاشتکار کو اس کی محنت کا معاوضہ ملا ہے۔کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا، آئندہ بھی کریں گے -کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافے کیلئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے جلد حتمی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی -  کسان اتحادکے سربراہ خالد کھوکھرنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے - زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے آپ کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں -انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری سے سبز انقلاب آئے گا- مشیر حنیف پتافی، سیکرٹریز زراعت، خوراک، صنعت، آبپاشی، ممبر بورڈ آف ریونیو کالونیز، کین کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-