وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا للہ،جہلم سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب للہ،جہلم سڑک چارلین پرمشتمل، 128کلومیٹر طویل،تعمیر پر تقریباً15ارب روپے لاگت آئے گی:عثمان بزدار یہ سڑک جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے ملائے گی، تجارتی، سیاحتی اور معاشی سرگر

2009

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور16نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں جہلم،پنڈ دادنخان اورمنڈی بہاؤالدین کے شہریوں کو   للہ،جہلم سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ چارلین پرمشتمل یہ سڑک 128کلومیٹر طویل ہوگی اوراس سڑک کی تعمیر پر تقریباً15ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ سڑک جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے ملائے گی۔یہ منصوبہ مکمل ہونے پر لاکھوں شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔  پراجیکٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ کھیوڑہ سالٹ مائنز، قلعہ نندنہ اور دیگر سیاحتی مقامات تک آنے جانیوالے سیاحوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔ علاقے میں تجارتی، سیاحتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وہ آج  وزیراعظم آفس میں  للہ،جہلم دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوبرس قبل جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔33ارب روپے لاگت کا یہ منصوبہ اس علاقے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھولے گا۔ ضلع جہلم اور خوشاب کی پونے دولاکھ ایکڑ اراضی نہ صرف سیراب ہو گی بلکہ 26دیہات کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا کینال سسٹم جون 2023ء تک آپریشنل ہو جائے گا۔ضلع جہلم کی تعمیروترقی کیلئے 11ارب 23کروڑ روپے کی لاگت سے 103منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی ایس ڈی پی کے تحت بھی پنجاب میں روڈ سیکٹرکے13منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب میں روڈ سیکٹر کے ان منصوبوں پر 82ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 506 کلومیٹر طویل4 بڑی سڑکوں کو تعمیرکیا جائے گا،جس پر مجموعی طورپر130ارب روپے خرچ ہوں گے۔ 204 کلومیٹر طویل چیچہ وطنی، رجانہ، پیر محل، چوک اعظم،لیہ اور تونسہ سڑک کی تعمیر کا تاریخ ساز منصوبہ بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہاہے۔ 107 کلومیٹر طویل جھنگ، شورکوٹ روڈ کی تعمیربھی جلد شروع ہوگی۔حاصل پور تا بہاولنگر روڈ  75 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیرکا بھی آغاز کیا جارہاہے۔دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ 150 کلومیٹرطویل سڑک کی تعمیربھی اسی پروگرام میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں 15ارب روپے کی لاگت سے 1206کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے 174 منصوبے مکمل ِکیے جاچکے ہیں جبکہ دوسرے فیز میں ساڑھے 14ارب روپے کی لاگت سے 1076 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 154 منصوبے جلد مکمل کر لئے جائیں گے-رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 1785 منصوبے شامل ہیں جنہیں  379ارب 31 کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ سابق دور میں سڑکوں کی مینٹی ننس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔سابق دور کی غلط پالیسیوں کے پنجاب میں 1لاکھ کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک خستہ حالی کا شکارہوا۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 13منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔ملتان،وہاڑی روڈ کے ساتھ چنیوٹ،سرگودھا،فیصل آباد روڈ پر بھی کام شروع ہوگا۔شیخوپورہ،گوجرانوالہ روڈ پرکام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع ہر منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہوگی۔منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔پنجاب اورپاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔