وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت اداروں کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دینگے:عثمان بزدار

2008

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور16نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔ مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے۔