متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں،اپوزیشن کے کئی اراکین اپنی قیادت سے نالاں ہیں ووٹنگ پر شکست کے بعد اپوزیشن دلبرداشتہ ہوکر اجلاس سے بھی بھاگ گئی:عثمان بزدار پی ٹی آئی کی حکومت نے تاریخ ساز قانون سازی کی،قانون س

2029

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور18نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں۔تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجوداپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔قانون سازی کے دوران اپوزیشن کا رویہ غیر اخلاقی،غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی تھا۔ووٹنگ پر شکست کے بعد اپوزیشن دلبرداشتہ ہوکر اجلاس سے بھی بھاگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی اراکین اپنی قیادت سے نالاں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ ساز قانون سازی کی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کر کے بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ دشمنی کا مظاہر ہ کیا۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کوئی انتخابی نتائج پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔اپوزیشن کی جانب سے اس بل کی مخالفت شفاف انتخابات کی مخالفت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ای وی ایم کے ذریعے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے مخالفین کے دوغلے چہرے پہنچان چکے ہیں۔اپوزیشن ”چور مچائے شور“ کاکردارادا کررہی ہے۔