میاں اسلم اقبال کادبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے ظہرانے میں شرکت پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور پاکستان بزنس کونسل کے مابین مفاہمت کی یاداشت پربھی دستخط پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں یو اے ای ڈیسک بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت وتجات

3528

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور22نومبر ……صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے ظہرانے میں شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور پاکستان بزنس کونسل کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں یو اے ای ڈیسک بنایا جائے گا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ دبئی کی بزنس کمیونٹی کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں تو یو اے ای کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے الگ اکنامک زون بنانے کیلئے بھی تیار ہوں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کسی کے پاس پچاس ایکڑ زمین ہے تو ہم اس کی زمین کو الگ سپیشل اکنامک زون بنانے کیلئے بھی تیار ہیں۔محکمہ صنعت وتجارت اور پی بی آئی ٹی اس ضمن میں ہر طرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں آئیں ہم ان کو کاروبار میں ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں سیمنٹ کے شعبہ میں چھ سو ارب کی سرمایہ کاری آ رہی ہے جس سے روزگار کے ساتھ ساتھ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزراء،بزنس کمیونٹی اور سی ای او پی بی آئی ٹی ارفع اقبال نے شرکت کی۔