وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا آپکی جانب سے ہر ضلع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینا خوش آئند اقدام، ڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی:اراک

2056

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور22نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی-اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے- اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے ہر ضلع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینا خوش آئند اقدام ہے- ڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے منتخب نمائندوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں - اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح اراکین قومی اسمبلی بھی میرے ساتھی ہیں۔ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے-ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہرضلع میں یکساں ترقی کا نیا باب رقم ہوگا-وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے اورہم یہ حق واپس کررہے ہیں -مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں -تنقید برائے تنقید کرنے والوں کا ماضی داغدار ہے۔پی ڈی ایم ملک کی ترقی چاہتی ہے، نہ عوام کی خوشحالی۔ غیر فطری اتحاد کو ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔اپوزیشن نے3 برس میں ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کوداؤپر لگانے سے گریز نہیں کیا۔ اپوزیشن نے اہم قومی امور پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی- اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا - تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقا ت کرنے والوں میں نواب شیروسیر، کرامت علی کھوکھر، سردار طالب نکئی اورراحت امان اللہ شامل تھے-