وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سموگ پر قابوپانے کیلئے اہم اقدامات، لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کافیصلہ تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفا

2059

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور22نومبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سموگ پر قابوپانے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے-لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفاتر بھی سوموار کو بند رہیں گے تاہم نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیااوران فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے-فصلوں کی باقیات او رفیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کرچکے ہیں -کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے-کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے-انہوں نے کہاکہ حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے او رکرتی رہے گی-سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-