ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا افسوسناک

2090

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور25نومبر:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اور  اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیں اور ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کا عکاس ہیں۔پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔