پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کا بڑے نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ معاہدہ

28

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور 3 جنوری:…… پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی)اور سپیریئر گروپ آف کالجز اینڈ سکولزکے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سپیر ئیر گروپ کے ہیڈآفس میں منعقد ہوئی۔سپیشل کوارڈینٹر ٹو سی ایم پنجاب برائے پیسی سارہ احمدنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس کمشنر (پیسی) ارشد محمود اور سپیریئر گروپ کے ایم ڈی چوہدری عبدالخالق نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔
سپیشل کوارڈینٹر ٹو سی ایم پنجاب سارہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت مزدوروں کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انصاف ہیلتھ کارڈ اور پنجاب مزدور کارڈ حکومت کے فلیگ شپ اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے کی بھلائی کیلئے بے مثال اقدامات کررہی ہے۔
کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ  سپیریئر گروپ رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو فیس کی مد میں 30 فی صد رعایت دے گا۔  ایم او یوکے تحت مزدوروں کے بچوں کو پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے سپیرئر گروپ آف کالجز میں تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو سپیرئر گروپ آف کالجز میں ترجیحی بنیادوں پر سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ماہانہ 15ہزار روپے کی بچت ہو گی۔مزدوروں اور اْن کے بچوں کوتعلیمی شعبے اور مختلف برانڈز پر  10 سے 45 فی صد رعایت دی جارہی ہے۔90 لاکھ ورکرز بشمول اْن کے اہل خانہ پنجاب مزدور کارڈ سے مستفید ہو سکیں گے۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ 55 سال بعد سوشل سکیورٹی کے تحت مزدوروں کے لئے تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں۔رواں ماہ پنجاب مزدور کار ڈ کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چغتاتی لیب، ڈوسے بیکرز، سٹار لیٹ شوز، ڈائیوو کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر تعلیمی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ مرحلہ وار ایم او یو سائن کئے جارہے ہیں۔ ایم ڈی سپیر یئر گروپ نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے مزدوروں اوراْن کے اہل خانہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔