محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر 64 طالبعلموں کو خدمت کارڈ اور تعلیمی وظائف کی رقوم جاری

41

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور،04 جنوری:.... محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے مختلف مستحق طالبعلموں کو خدمت کارڈ کے توسط سے تعلیمی وظائف کی فراہمی میں رکاوٹ کی شکایات کے نوٹس پر 84کیسزمیں سے64 شکایات کو حل کر دیا گیا ہے اور متعلقہ طالبعلموں کوخدمت کارڈز کے اجراءکے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی رقوم ادا کر دی گئی ہیں۔
ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ محتسب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے نہ صرف باقی ماندہ 20کیسز کے حل کو یقینی بنایا بلکہ صوبے کے 16 مختلف اضلاع میں التوا کا شکارکیسز میں وظائف کی ادائیگی میں مزیدتاخیر سے بچنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو بھی متحرک کر دیا ہے تا کہ طالبعلم اپنا تعلیمی سلسلہ بغیر کسی مشکل کے جاری رکھ سکیں۔اس طرح محتسب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی متواتر نگرانی کی بنا پر مستحق طالبعلموں کو وظائف کی فراہمی کا معاملہ حل ہو گیا ہے جس پر طالبعلموں اور ان کے والدین نے دفتر محتسب پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ طالبعلموں کے تعلیمی وظائف کی بروقت ادائیگی کے لیے جدید سافٹ ویئر تیار کیا جائے تا کہ انہیں اپنے کوائف کی تصدیق اور ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک درخواست پرکارروائی کی اطلاع متواتر ملتی رہے۔اس کے ساتھ ساتھ محتسب نے طالبعلموں کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس کا اجراءکرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔