وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے اور اعلان کردہ ملازمتوں کیلئے بھرتی ہونیوالے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی

36

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور5 جنوری:-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری-وزیر اعلی عثمان بزدارنے پی ایم ایس کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کے لئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی جبکہ اعلان کردہ ملازمتوں کے لئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو بھی 2 سال کی رعایت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔عمر میں رعایت سے ہزاروں نوجوانوں کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے بھی نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔ عمر میں 2 سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔