وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں تعمیر کردہ جدید سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کاافتتاح کردی

53

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور7 جنوری:-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں تعمیر کردہ جدید سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کاافتتاح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاح کے بعد سنٹر آف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کادورہ کیا اورسنٹر آف فرانزک ٹریننگ لیب کے مختلف شعبے دیکھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے آڈیو، ویڈیو لیب، ڈی این اے لیب، آرمز لیب اور دیگر لیبز کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لیبز میں ٹریننگ کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کو سراہا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ٹریننگ لیب کے باہر پودا بھی لگایا- وزیراعلیٰ  عثمان بزدارنے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ پنجاب حکومت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید آلات کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے دے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں فرانزک سائنس کی طرح ریسکیو 1122کوبھی جدید خطوط پر استوار کیا گیاہے-انشاء اللہ جون تک پنجاب میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز کردیا جائے گا- سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے-ایک ارب 90کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹریننگ لیب بنائی گئی ہے اوریہ منصوبہ کیسز کی جدید انداز میں تحقیقات میں معاونت اور شفافیت کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے -ٹریننگ لیب میں 16 جدید ترین فرانزک لیبارٹریزبنائی گئی ہیں - جدید ٹریننگ لیب میں فرانزک سائنس کے 14 شعبوں سے متعلق جدید ترین خطوط پر تربیت دی جائے گی-فرانزک سائنسدان، پولیس، پراسیکیوٹرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے افسران تربیت حاصل کر سکیں گے -انہوں نے کہاکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیامیں مقام ہے اورا س ایجنسی میں کیسز کی تحقیقات کے لئے انتہائی جدید انداز سے کام کیا جاتاہے- سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کے لئے سٹاف کی بھرتیاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب فوڈ، ڈرگ اینڈ ایگریکلچراتھارٹی عمارت کو جلد مکمل کیاجائے گاجس کے لئے ہر ممکن  وسائل دیں گے- سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب میں خیبر پختونخوا، سندھ او ربلوچستان کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی- جدید تربیت سے عملے کی استعداد کار میں ا ضافہ ہوگا- سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب سے پولیس، پراسیکیوشن اور عدلیہ کو کیسز کی تفتیش میں بے پناہ فائدہ پہنچے گا-ساڑھے 3سال کے دوران پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جدید خطوط پر تحقیقات کر کے تمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کیا ہے اوراس ضمن میں پولیس نے بھی بڑی محنت سے کام کیاہے اور کیسز کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے- پولیس کو ہر طرح کے وسائل فراہم کئے ہیں اور انہیں ایگزیکٹو الاؤنس دیاہے-پولیس میں 12ہزار نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں -ایک سو تھانوں کی عمارتیں بن رہی ہیں اور ماڈل تھانوں کا دائرہ کار بڑھایاہے-پولیس کو 650نئی گاڑیاں دی ہیں -انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے ان اقدامات سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے-پنجاب میں 4ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 44فیصد کمی ہوئی ہے- ریسکیو 1122 کادائرہ کار 86تحصیلوں تک بڑھا دیا ہے-بہت جلد پنجاب کی ہر تحصیل میں ریسکیو 1122 کی سروس مہیا کردیں گے-ریسکیو 1122 کے لئے 350نئی ایمبولینسیں خریدی جا رہی ہیں - ریسکیو1122 کے ملازمین کو الاؤنس دیا ہے- پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے صوبے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا او رانہیں ان کی دہلیز پر سروس مہیا ہوگی-انہوں نے کہاکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈویژنل سنٹرز کو فعال کیا جائے گااورجنوبی پنجاب میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا پراجیکٹ اگلے مالی سال شروع کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف او ران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں -ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بھی اس ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے محنت سے کام کیاہے-پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سائنسدان اور ملازمین جذبے کے ساتھ اپنے فرائض جاری رکھیں، حکومت پورا سپورٹ کرے گی-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا-صوبائی وزراء راجہ بشارت، چودھری ظہیر الدین،یاور بخاری، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ا طلاعات، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-