وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری، کوٹ ادو میں 423 کنال اراضی و اگزار سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایک ایک انچ واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا:عثمان بزدار

108

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور13 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ کوٹ ادو میں قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کے دوران423 کنال اراضی و اگزارکرائی گئی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا-سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پنجاب میں قبضہ مافیاء سے واگزار کرائی گئی اراضی کا ڈیٹا بینک بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاء سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا-قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا-کوٹ ادومیں واگزار کرائی اراضی پر یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔  اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے قبضہ مافیاء کے خلاف کارروائی کر کے قیمتی اراضی کو واگزار کرایا۔