وزیراعلیٰ عثمان بزداراسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے، بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت پولیس اور عوام کے درمیان

121

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2


لاہور14 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائیں گے - سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے- پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہر شہر کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو طلب کر کے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ لی -
٭٭٭