وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف وزیراعلیٰ عثم

140

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور17جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی (Mr.Chela Ram Kwelani) کی قیادت میں وفد نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پنجاب میں اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے دیر پا اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اچھا کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈکے لئے 1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔میٹرک سے پی ایچ ڈی کی تعلیم کیلئے اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالر شپ دیئے جارہے ہیں۔اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کیا ہے۔2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔پنجاب میں ساڑھے تین برس کے دوران اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں۔144 تحصیلوں، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن تعینات ہوچکے ہیں۔اقلیتوں سے متعلقہ ایشوز کو مینارٹی سیل اور فوکل پرسن حل کریں گے۔پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ پنجاب میں پہلی انٹرفیتھ پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔ نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امورکے ساتھ اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ آگے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم،چیف سیکرٹری،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی اموراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور کے وفد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیرآزاد،سکھ،ہندو،مسیحی اوردیگراقلیتوں کے نمائندے شامل تھے۔