صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی زیر صدارت بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اجلاس کا انعقاد

1577
Abdur Rauf

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

 


صوبائی محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے زیر اہتمام نیو منسٹر بلاک کے کمیٹی روم میں انٹرفیتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کی۔ محکمہ انسانی حقوق کے نمائندہ عمر حیات نے شرکاء کو بتایا کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ انٹر فیتھ ہارمنی کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جا رہا ہے۔ محکمہ کی طرف سے ایک کتاب:وائٹ ان فلیگ: چھپوائی جا چکی ہے جس میں مذہبی اقلیتوں کے ہیروز کا ذکر ہے۔ اسی طرح ہر تین ماہ بعد صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی منعقد کیاجاتا ہے تاکہ ہر ایشو کوفوری حل کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی سربراہی میں مشاورتی اجلاسوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد انٹر فیتھ پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی منظوری کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جا چکا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرفیتھ پر اتنا کام ہوا ہے جسکا کریڈٹ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کو جاتا ہے۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سماجی امن اور ہم آہنگی کے ماحول کو قائم کرنا شامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر فیتھ پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ نصاب میں انٹر فیتھ کو ایک موضوع بنا یا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ رحیم یار خان،بہاولپور اور صادق آباد میں ہندو کمیونٹی کے لئے حالیہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہے۔ اسی طرح وارث پورہ فیصل آباد اور کانجو محلہ رحیم یار خان وغیرہ میں فراہمی و نکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے خصوصی سکیمیں شامل کی گئی ہیں جسکے لئے 40کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ اسی طرح مذہبی اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی تزہین وآرائش کے حوالے سے سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ، کیتھیڈرل چرد آف دی ریسرکشن کے ساتھ کرشنا مندر رحیم یار خان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
کانفرنس میں ملتان سے مسز روبینہ ا نصاری،شکنتلہ دیوی،عبدالحنان حیدری،آصف رضا،پاسٹر نعیم جاوید،حبیب اللہ چشتی،علامہ عبدالمجید وٹو،علامہ مجاہد عباس، بہاولپور سے فیاض حسین اسدی،زاہدہ سراج،پیٹر جون،لالہ بہادر اوردیگر نے شرکت کی۔