محکمہ صحت پنجاب نے چار بڑے ویکسینیشن سنٹروں پر فائزر ویکسین کی فراہمی شروع کر دی۔بیرسٹر نبیل اعوان

1583

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور، 16 جون-محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کی روشنی میں لاہور سمیت 4بڑے شہروں میں قائم کیے گئے ویکسینیشن سنٹروں میں فائزر ویکسین کی فراہمی شروع کر دی ہے.
سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی لاہور،  شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور،  الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،  ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور نشتر ہسپتال ملتان میں قائم کیے گئے ویکسینیشن سنٹروں پر فائز ویکسین آج سے شہریوں کو لگائی جا رہی ہے.انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین تین قسم کے مریضوں کو پی-ہوٹا, پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور کینسر پراجیکٹ سے رجسٹرڈ افراد کو لگائی جارہی ہے۔ دوسری خوراک 21 دن کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ان چار ویکسینیشن سنٹرز میں وافر مقدار میں فائزر ویکسین دستیاب ہے۔