صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی لہر کم ہو گئی ہے۔

1584

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

 لاہور،, 16 جون۔۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی لہر کم ہو گئی ہے۔اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لئے مختص کئے  گئے7499 بیڈز میں سے 6576 بیڈ ز خالی ہو گئے ہیں۔اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 1555 بیڈز میں سے 1327 بیڈز خالی ہو گئے ہیں۔یہ بات آج صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم سے اس وبا کی لہر میں خاطرخواہ کمی ہو گئی ہے تاہم تمام شہریوں کو انسداد کرونا کے ایس او پیز پر مکمل پابندی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے خاطر خواہ سٹاک جمع کیا ہوا ہے۔نں یل اعوان نے کہا کہ صوں ہ بھر سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ائسولیشن وارڈز میں 3327 بیڈز میں سے 3044 بیڈز خالی پڑے ہیں۔جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے  آئسولیشن وارڈز میں 412 بیڈز میں سے 366 بیڈز خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3388 مختص بیڈ ز میں سے 2928 بیڈز خالی ہیں جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 865 بیڈز مختص اور 748 بیڈز خالی ہیں - نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 784 وینٹی لیٹرز  میں سے 180 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور 604 وینٹی لیٹرز خالی ہیں جبکہ لاہور میں سرکاری ہسپتالوں میں 278 وینٹی لیٹرز کا انتظام, 65 زیراستعمال اور 213 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 517 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے۔پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 301813 مریض اب تک شفایاب ہو گئے ہیں۔