پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے خود کو سیاسی یتیم ثابت کروایا۔

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور 21 جون:…… وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کو تین سال ہونے کو ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کے مگر مچھ کے آنسو ختم نہیں ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے خود کو سیاسی یتیم ثابت کروایا، لیکن بلاول زرداری جان لیں دوبارہ سیاسی یتیم کارڈ پر حکومت نہیں ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائیت کارڈ کھیل کر سیاسی معاملات کو خطرناک رخ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے وفاقی بجٹ غور سے پڑھا ہوتا تو کراچی پیکج پر بے سر و پا تنقید نہ کرتے۔وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے آئندہ بجٹ میں 739 ارب روپے مختص کرنے کی تجویر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرکاری اداروں میں دھڑا دھڑ سیاسی بھرتیاں کیں جس سے قومی اداروں پر غیر ضروری بوجھ بڑھا اور اصل حقداروں کی حق تلفی ہوئی۔ بلاول کے سندھ کے پاکستان کے دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ترقی کرنے کے بیان پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسے بے تکے بیانات صرف سائیں سرکار کے نمائندے ہی دے سکتے ہیں۔