پنجاب میٹھی زبان، صوفیانہ شاعری، امن و آشتی اور مہمان نوازوں کی سرزمین ہے۔ فیاض الحسن چوہان

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور 18 جون:…… وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی جانب سے محنت کش پاکستانیوں کے بارے میں تضحیک آمیز بیانات پر اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی دو دفعہ کی اسمبلی رکنیت پر آج پہلی مرتبہ احتجاجاً واک آؤٹ کیا ہے جس کی وجہ حسن مرتضیٰ کا پاکستان کے محنت کش طبقے کو ''کمی'' کہہ کر لاکھوں محنت کشوں کا دل دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈپٹی سپیکر کے ذریعے حسن مرتضیٰ کو اپنے الفاظ واپس لینے اور معافی مانگے کا کہا لیکن حسن مرتضیٰ نے ڈھٹائی سے معافی مانگنے اور اپنے الفاظ واپس لینے سے انکار کیا. انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے شیخ روحیل اصغر نے اپنی کالک پورے پنجاب کے عوام کے منہ پر ملی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شیخ روحیل اصغر سن لیں! بابا بلھے شاہ اور میاں محمد بخش کی سرزمین پر کوئی گالی نکالنے والا نہیں۔ پنجاب میٹھی زبان، صوفیانہ شاعری، امن و آشتی اور مہمان نوازوں کی سرزمین ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ علی نواز اعوان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی رات ہی معافی مانگ لی تھی۔ علی گوہر بلوچ نے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کی دی ہوئی ٹریننگ قومی اسمبلی فلور پر دکھائی۔ تین دن پہلے اپوزیشن نے ملکی پارلیمانی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میراثی کمیونٹی کو فنکاروں کا درجہ حاصل ہے۔ حسن مرتضیٰ سے درخواست ہے دوسرے شیخ روحیل اصغر نہ بنیں۔ ان کے بیان سے میری پاکستانیت کو ٹھیس پہنچی ہے اور میرا اسمبلی سے واک آؤٹ اور احتجاج حسن مرتضیٰ اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف ہے۔ حسن مرتضیٰ اسمبلی کے فلور پر اپنے بیانات پر معافی مانگیں