محکمہ سپیشل ایجوکیشن

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور18جون:……چالیس سال محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں خدمات دینے کے بعد ڈائریکٹر مانیٹرنگ سپیشل ایجوکیشن زاہد شوکت کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ ڈپٹی سیکٹری حسنین مزمل ڈائریکٹر ایڈمن غلام مرتضیٰ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ زاہد مجید۔سیکشن آفیسر سید طاہر رضا ڈپٹی  ڈائریکٹر مس خولہ منہاس۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید کاظم مقدس۔ پروگرام آفیسر زاہد اقبال۔کاشف محمود اور زاہد وقاص چیمہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ نے کہا کہ بطور ڈی۔ ای۔او لاہور اور سرگودھا اور بطور ڈائریکٹر مانیٹرنگ زاہد شوکت کی خدمات قابل تحسین ہے۔ ہم ایسے انمول افسران کو ان کی ادارہ کے لیے گراں قدر خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام نوکری کو عبادت سمجھ کر کیا۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ کی طرف سے ڈائریکٹر ملک زاہد شوکت کو یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کیے گئے-