صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور 22جون:……صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے کیونکہ لڑائی یا جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ عمران خان کاکسی کو اپنے وطن کی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دینا انہیں ایک مرتبہ پھر عظیم لیڈر ثابت کر گیاہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آ فس میں تحریک انصاف کے پارٹی کارکنان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر آفتاب گل، تنویر حسین و دیگرکارکن بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم نے سیاسی رہنماء محمد فیاض کھوکھر کو گوجرانوالہ ڈویژن میں ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا اور انہیں ہدایت کی کہ انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔