وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کا ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد

2178

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

  لاہور12اگست-:…… وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب چوہدری وسیم اختر کی زیر صدارت آج یہاں او پی سی کے دفتر میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں کمشنر او پی سی سید خادم عباس، ڈائریکٹر جنرل او پی سی عشرت اللہ خان نیازی، چیئرمین ڈی او پی سی جہانگیر بارا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹرز جویریہ مقبول، ایس ایس پی آپریشن لاہور سید ندیم عباس،ڈائریکٹر(لیگل) او پی سی راجہ محمد زبیر اور ڈائریکٹر(پولیس میٹرز) او پی سی امتیاز احمد خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے۔ اجلاس میں کل 27 شکایات زیر بحث ہوئیں اور متعلقہ محکموں کو شکایات کے جلد ازالہ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے تمام شکایات گزار افراد کوتفصیل سے سنا اور انہیں مسائل کے حل کا یقین دلایا۔  ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیاں 2019 میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد بنائی گئیں ہیں اور یہ کمیٹیاں ضلعی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے چیئرمین ڈی او پی سی جہانگیر بارا کو ہدایات جاری کیں کہ اگلے ہفتے سوموار کو ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں فالو اپ میٹنگ میں تمام کیسز کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے۔
وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اخترکمشنر او پی سی سید خادم عباس، ڈائریکٹر جنرل او پی سی عشرت اللہ خان نیازی کے ہمراہ مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کا دورہ کر کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خود حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں۔