عالمی غذائی ضروریات پُوری کرنے میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے: سر دار حسنین بہادر دریشک

2181

With the compliments of the
Directorate General Public Relations,
Government of the Punjab, Lahore.
Ph: +92 42 99201390-1-2

لاہور 12  اگست : ……  فو ڈ سیکیو ر ٹی اور خور اک کی فر اہمی میں تسلسل مو جو دہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے لا ئیو سٹا ک سیکٹر کی اہمیت سے انکارممکن نہیں۔اِن خیا لا ت کا اظہا رصو با ئی و زیر لائیو سٹاک سردارحسنین بہادر دریشک نے نوجوانو ں کے عا لمی دن کی منا سبت سے منعقدہ ایک سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ عا لمی سطح پر نو جو انو ں کادن ہرسال بارہ اگست کو منایا جاتا ہے اس منا سبت سے چلڈرن لا ئبر یری کمپلیکس لاہو ر میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارحسنین بہادر دریشک نے بطور مہمان خصو صی شر کت کی۔ اس مو قع پر جینڈر یوتھ الا ئنس کے صدر منیب سہیل کا کہنا تھا کہ نو جوان پا کستا ن کا مستقبل ہیں اور خو راک کی پید ا وار سے تر سیل تک تما م شعبہ جات میں نوجوانوں کا کر دار ملک کے معا شی مستقبل کا تعین کر تاہے۔ سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر سر دارحسنین
بہا در دریشک کا کہنا تھا کہ نو جو ان ہما ر ا سرما یہ ہیں اور ملکی تر قی کے لیے اپنی قا بلیتو ں کے درست استعما ل سے ہی نو جو ان معاشرے میں مثبت کر دار ادا کرسکتے ہیں۔عا لمی دن کے مو ضو ع''  غذائی تحفظ میں نو جو انو ں کے کر دار'' با رے با ت کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر کا کہنا تھا کہ وسا ئل کے منا سب استعمال اور تحفظ سے ہی فو ڈ سیکیو رٹی  کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فو ڈ سیکیو رٹی میں لائیو سٹا ک کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس سے دو دھ گو شت اور روز گا ر کی فر اہمی جیسے اہم شعبہ جا ت بر اہ راست منسلک ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ لا ئیو سٹا ک خو راک کی کمی کو پو را کر نے اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت مختلف منصو بہ جا ت کو کا میا بی سے چلا رہا ہے جس میں دیہی مر غبا نی کے فر وغ سے انڈوں اورگوشت کی شکل میں معیا ری اور سستی پر و ٹین کی فر اہمی اور کٹر ا بچا ؤ/ کٹر ا فر بہ جیسے پر و گر ام شا مل ہیں۔دیہی مر غبا نی منصوبے کے تحت اب تک سا ت لا کھ سے زائد پر ند ے تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ کٹرا بچا ؤ / کٹر ا فربہ پر و گر ام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک 634ملین روپے کی سبسڈی فر اہم کر چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف منصوبہ جات مثلا سا ئلیج مشینوں کی فراہمی، جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتر ی اور محکمانہ سروس ڈیلیوری ماڈل میں بہتری جیسے منصوبہ جات پرکام کیا جارہاہے۔صوبائی وزیر نے نوجوانوں کے سوالات کے جواب بھی دئییاور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگا یا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر کمیونی کیشن ڈاکٹر آصف رفیق سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔