سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور12اگست:…… سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردانہ بٹ نے ٹی وی اور سٹیج کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ  فن کے میدان میں اُن کی خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اوراُن کے چاہنے والوں سمیت غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔