Lahore Division

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا ماڈل پولیس اسٹیشن مزنگ کا دورہ

لاہور25مارچ:……صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ماڈل پولیس اسٹیشن مزنگ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے تھانے میں بنائے گئے خدمت مرکز پر ڈرائیونگ لائنسنس کے اجراء کے عمل کا مشاہدہ کیا اورویٹنگ ایریا، حوالات، مال خانہ، اینٹی رائٹس سٹور اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مقدمات کے اندراج اور شہریوں کے حقوق کے چارٹ کا بھی جائزہ   بھی لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ماڈل پولیس اسٹیشن مزنگ سید قمر عباس نے صوبائی وزیر کو تھانے میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کاشہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور26مارچ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کاشہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ میں پتنگ بازی کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 1285مقدمات درج کر کے1330ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا کی جاری ترقیاتی سکیموں

لاہور26 مارچ:  صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ٹیوٹا کی جاری ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت اور سی ایم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیوٹا کے موجودہ اداروں میں بہتری لائے بغیر کوئی نیا ادارہ نہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہندو برادری کو”ہولی“ کی مبارکباد

لاہور25مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کا تہوار کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ”ہیپی ہولی“کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہندو برادری ملک کی معاشی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے سب ایک ہیں،ہولی کے رنگوں میں امن چمکتا رہے گا۔مسلم لیگ ن کے حکومت برابری، عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔دعا ہے ہولی کا تہوار رواداری،خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

لاہور25مارچ:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی  نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک سفیر نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روزافزوں بلندی کی طرف گامزن ہی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات

لاہور25مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات کے دور سے نکالیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد اورنگزیب کے لئے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مریم نواز ش

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی فیصل آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان آصف اشفاق کی رہائش آمد،والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، دعائے مغفرت

لاہور25مارچ:-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف آج فیصل آباد میں ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق ہونے والے نوجوان آصف اشفاق کی رہائش گاہ گئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔ آصف مرحوم کی والدہ نے ہچکیاں لے کر روتے ہوئے کہا کہ ''آصف کی شادی کرنی تھ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی فیصل آباد میں واسا کے ہلاک ہونیوالے سیور مینوں کی رہائش گاہ آمد

لاہور25مارچ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف فیصل آباد میں واسا کے ہلاک ہونیوالے سیور مینوں کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔واسا فیصل آباد کے آصف مسیح اور شان مسیح سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آصف مسیح کے والد الیاس مسیح اور شان مسیح کے والدمشتاق مسیح سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گود بٹھا کر پیار کیااور متوفی کی والدہ کو دلاسا دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ پنجاب میں ورکرز کے لئے آکو پیشنل سیفٹی کٹس دی جارہی ہیں۔ ہر

پنجاب حکومت ---خستہ حال پلوں کی تعمیر و مرمت کے لیے متحرک

لاہور 25 مارچ :۔۔۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام میں دس پلوں کی تعمیر و بحالی کی منطوری دے دی۔ منظوری ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ صوبہ پنجاب کے دس انتہائی خستہ حال پلوں کی تعمیر کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس انتہائی خراب پلوں پر آئندہ چند دنوں میں کا م کا آغاز کر دیا جائے گا۔  20 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے 8 خستہ حال پلوں کو تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور اور جہلم میں دو پلوں کی تعمیر کیلئے محکمہ انہارکو آن بورڈ لے لیا گیا ہے۔ سی