Lahore Division

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ

لاہور:16 اپریل:-وزیراعلی مریم نوازشریف کے ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا-انہوں نے زنانہ و مردانہ وارڈز، دستیاب طبی سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا -سینئر صوبائی وزیر نے علاج گاہ میں ادویات کی فرہمی، ڈاکٹرزو کی دستیابی اور طریقہ علاج کا جائزہ لیا-انہوں نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے - انہوں نے بتایا کہ مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی اور ذہنی امراض کے علاج کے حوالے سے عوام

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

لاہور16اپریل: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کا سپیشل آڈٹ سسٹم اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت کڑا ا

پریل۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں سیکرٹری صحت علی جان خان

لاہور۔15 اپریل۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر اور ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈپٹی سیکرٹریز کے علاوہ دیگر افسران نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی او او شمشاد علی خان، سی ایف او بلال بٹ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد منیب، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد خرم اقبال و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے بڑا اقدام ہے:چوہدری شافع حسین

لاہور 15اپریل:- صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت مہنگائی اور گرانفروشی کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں ہے،تاریخ ساز رمضان پیکج کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں -روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے بڑا اقدام ہے-صوبائی وزیرنے انتظامیہ کو روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول کے ادارے روٹی کی 16روپے اور نان کی 20روپے میں فروخت یقینی بنائیں - انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور میں 9 سالہ بچہ سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس

لاہور 12-اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 9 سالہ بچہ سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا - وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی - وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ سفاک قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے گا -ذیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کر رہے ہیں -