Lahore Division

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پراظہارافسوس

لاہور22مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹر سعید احمد مرحوم اپنی نوعیت کے منفرد بیٹر تھے۔
 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ میں صنعتی فروغ کیلئے جامع پلان طلب کرلیا،پنجاب اکنامک کوریڈور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ

لاہور22مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اکنامک کوریڈور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل انڈسٹریل ڈیمانڈ کے مطابق میپنگ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا، انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ، پی ایس آئی سی، اربن یونٹ اور دیگر اداروں کو اشتراک کار کے ساتھ جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں تمام اضلاع کی چھوٹی، میڈیم اور بڑی انڈسٹری کے بارے بریفنگ، ڈویلپمنٹ کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاب سیکٹر میں خواتی

عالمی یوم جنگلات -----درخت لگائیں پاکستان کے لیے

لاہور21 مارچ: صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شیریف کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ درخت لگائیں پاکستان کے لئے مہم میں 13ہزارطلبا وطالبات نے اساتذہ کے ہمراہ ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے لگا کرنا صرف ریکارڈ قائم کیا بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ کی سب سے بڑی اور منفرد شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ 90ایکڑپر ایک لاکھ نوہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ صوبہ کی سب سے بڑی مہم میں ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، انتظامی و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اہم اجلاس

لاہور21 مارچ: وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام”پلانٹ فار پاکستان“ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالمی یوم جنگلات سے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع ہوچکی ہے۔15 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔ شاہراہوں، نہروں کے کِنارے شجرکاری ہوئی، جنگلات اور اس کے ساتھ رقبوں میں مختلف درخت لگائے گئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم ن

Chief Minister Maryam Nawaz Sharif inaugurated the revolutionary program 'Plant for Pakistan' aimed at making Punjab green

Lahore, March 20: 

Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has initiated the revolutionary program 'Plant for Pakistan' aimed at making Punjab green. Under the directives of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz, a crucial meeting was convened under the supervision of Senior Minister Maryam Aurangzeb regarding afforestation.

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی گھر تک سروسز فراہم کرنے کیلئے موبائل ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت، جلد از جلد”دستک“سروسز مہیا کرنے کیلئے اقدامات کا حکم

لاہور20مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہریوں کو ان کے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ اور کال سروس ”دستک“شروع کرنے کی ہدایت کی اورڈسٹرکٹ وانتظامی محکموں کو جلد از جلد ”دستک“ سروسز مہیا کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ ”دستک“ ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی10 سروسز میسر ہوں گی۔ عوام بتدریج سرکاری محکموں کی 100 سے زائد سروسز آن لائن یا کال کرکے حاصل کرسکے گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو انکی دہلیز پر دس سروسز دی جا رہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن افرادکیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ،فوری سائٹ سلیکشن کی ہدایت

لاہور20مارچ:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے عوام کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا اور فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت کم آمدن افراد کے لئے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔ شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ گھر  ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے،اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا۔

طلبہ کیلئے 20 ہزار بائیکس پراجیکٹ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بنک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے

لاہور20مارچ:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بنک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔20 ہزار بائیک پراجیکٹ کے ایم او یو پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی اور صدر پنجاب بنک ظفر مسعود نے دستخط کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء کیلئے مجوزہ الیکٹرک اور پٹرول بائیکس کا معائنہ کیا اور بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے کلر کے مطابق