Lahore District

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سموگ پر قابوپانے کیلئے اہم اقدامات، لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کافیصلہ تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفا

لاہور22نومبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سموگ پر قابوپانے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے-لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفاتر بھی سوموار کو بند رہیں گے تاہم نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیااوران فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے ہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا آپکی جانب سے ہر ضلع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینا خوش آئند اقدام، ڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی:اراک

لاہور22نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی-اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے- اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے ہر ضلع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینا خوش آئند اقدام ہے- ڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے منتخب نمائندوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں - اراکین صوبائی اسمبلی کی طر

دبئی ایکسپو 2020میں پنجاب کے آئی سی ٹی سیکٹر اور ٹیکنالوجی پر مبنی سٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں پی آئی ٹی بی کی پاکستان بزنس کونسل دبئی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل

لاہور 22نومبر:…… دبئی ایکسپو 2020 میں منعقدہ پنجاب انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے انٹرپرینور شپ اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان بزنس کونسل دبئی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کیساتھ دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے‘ بزنس کانفرنس کے دوران پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا جبکہ پنجاب کے 20منتخب سٹارٹ اپس نے منفرد آئیڈیاز عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کئے۔ تقریب میں پاکستان کے دبئی میں سفیرافضال محمود‘وزیرہائر ایجوکیشن و آئی ٹی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں‘وزیر صنعت‘ تجارت وسرمایہ کاری پنجاب میاں اسلم اقبال‘وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں،اپوزیشن کے کئی اراکین اپنی قیادت سے نالاں ہیں ووٹنگ پر شکست کے بعد اپوزیشن دلبرداشتہ ہوکر اجلاس سے بھی بھاگ گئی:عثمان بزدار پی ٹی آئی کی حکومت نے تاریخ ساز قانون سازی کی،قانون س

لاہور18نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں۔تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجوداپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔قانون سازی کے دوران اپوزیشن کا رویہ غیر اخلاقی،غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی تھا۔ووٹنگ پر شکست کے بعد اپوزیشن دلبرداشتہ ہوکر اجلاس سے بھی بھاگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی اراکین اپنی قیادت سے نالاں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ ساز قانون سازی کی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کر کے بیرون مل