Lahore District

وزیراعلی چودھری پرویزالہی سے صدرپریس کلب ملتان شکیل انجم کی ملاقات، ایم ڈی اے کی صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے تیارکی جانیوالی سمری پیش کی

لاہور16جنوری:……وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے صدرپریس کلب ملتان شکیل انجم نے ملاقات کی۔ صدرملتان پریس کلب شکیل انجم نے وزیراعلی  چودھری پرویز الٰہی کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے تیارکی جانیوالی سمری پیش کی۔ وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کو ٹیلی فون پرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد ازجلد کارروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ آفس بھجوایا جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح اولین فرض ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی صحافیوں کو رہائشی کالونیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے۔
 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے سگیاں روڈ، شرقپور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح اور شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا عمران خان نے بہترین حکمت عملی اپنائی،اب جنرل الیکشن ہوں گے، پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی:پرویزالٰہی ش

لاہور16جنوری:……وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔اب جنرل الیکشن ہوں گے۔عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی عمران خان کی مدد کی ہے۔گھر والوں کو بھی علم نہیں ہوسکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے۔شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے،اب ان کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔ عمران خان کے سامنے ان کی سیاست زیرو ہوچکی ہے۔ شہبازشریف نیند کی 15گولیا ں بھی کھا لے،اب اسے نیند نہیں آئے گی۔ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیاہے، اب ان کی باری ہے۔شریفوں کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کی

چودھری پرویزالٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، نگران وزیر اعلی کیلئے 3 ناموں پر اتفاق احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام گورنر کو بھجوا رہے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی ن لیگ کا رونا دھونا چل رہا ہے، ان کی شامت آنے والی ہے، شہب

لاہور15جنوری:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے نگران وزیر اعلی کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے  اور ہم نے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلی کیلئے تین نام دینے ہیں - عمران خان سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے لئے تین نام احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے - ہم یہ تینوں نام نگران وزیر اعلی کیلئے گورنر کو بھجوا رہے ہیں۔ اپوزیشن کھلے دل سے سوچے تو ان میں سے ایک نام پر اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ وہ آج رات گئے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہ

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کا سینئرصحافی وکالم نویس خالد چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور15جنوری:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سینئرصحافی وکالم نویس خالد چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  خالد چودھری مرحوم نے آنے والی نسلوں کے لئے قابل قدر صحافتی ورثہ چھوڑا ہے -سینئرصحافی خالد چودھری مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-
 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کوایک کروڑ اور ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو50 لاکھ کی گرانٹ

لاہور15جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیر اعلی آفس میں بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کوایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد محمود وڑائچ کی طرف سے ایڈووکیٹ احسان اللہ وڑائچ نے وزیراعلیٰ چودھری پرو

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا افتتاح کردیا،جامع مسجد خاتم النبینؐ کا سنگ بنیاد رکھا اب عام انتخابات ہوں گے،(ن) لیگ کو عبرتناک شکست ہوگی،حشر پیپلزپارٹی جیسا ہوگا:چودھری پرویزالٰہی شہبازشریف بہت چالاک

لاہور15جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینؐ  یونیورسٹی کا افتتاح کیااورجامع مسجد خاتم النبینؐ  کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ چودھرپرویزالٰہی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کو الیکشن میں عبرتناک قسم کی شکست ہوگی۔ (ن) لیگ کا عام انتخابات میں وہی حشرہوگا، جو پی پی کا ہوچکا ہے۔شہبازشریف بہت چالاک اورہوشیار بنتا ہے اورغیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے لیکن اب یہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔شہبازشریف الیکشن کے بعد منہ چھپاتا پھرے گا۔اسحاق ڈار کہتا تھا،میں ڈالر لاؤں گا،لیکن یہ ڈالر باہر لے گئے۔(ن) لیگ ہر آنے والے لمحے کمزور سے کمزور تک

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا اجلاس،ملتان،وہاڑی اورفیصل آباد چنیوٹ،سرگودھا دورویہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ39کلو میٹرطویل سڑک تعمیر کی جائیگی،ملتان سے ٹبہ سلطان

لاہور15جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا12واں اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ39کلو میٹرطویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی۔ملتان سے ٹبہ سلطان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک47کلو میٹرطویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائے گی۔ٹبہ سلطان پور سے وہاڑ

میانوالی کوڈویژن کا درجہ دینے کی مشروط منظوری،نیا ڈویژن ضلع میانوالی اور ضلع بھکر پر مشتمل ہوگا،تلہ گنگ کاعلاقہ ملتان خورد کونئی تحصیل کا درجہ دے دیاگیا وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس، 5ماہ کی قلیل مدت میں 273ارب روپے کا ت

لاہور14جنوری:- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صوبائی کابینہ کے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 5ماہ کی قلیل مدت میں 273ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 12 جنوری 2023تک 273ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت استعمال کئے گئے،جس پر میں پنجاب کابینہ کی جانب سے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، چیئرمین پی اینڈ ڈی واصف خورشید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیف سیکرٹری او رچیئرمین پلاننگ اینڈ

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا مثالی دور، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے، کیلیفورنیا میں معاہدے پر دستخط چیئرمین پی اینڈ ڈی واصف خورشید نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کی، سفیر مسعود خان، کریس آر ہولڈن، امریکی حکام اور ممتاز شخصیات کی شرکت

لاہور14جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا مثالی دور، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے۔ وزیراعلیٰ کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کی تقریب کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کی۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان، کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationsکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن (Mr Chris R.

واہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر حملہ، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم، شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت

لاہور14جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہید انچارج پولیس چوکی مظہر عباس اور شہری عبدالباسط کی قربانی کو خراج عقیدت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اور تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی ن